Beware of Corona Related Fake Calls

Criminals are making fake calls to citizens regarding the corona vaccine during the corona epidemic. Through these fake calls, personal information is obtained from innocent citizens and then money is withdrawn from their bank accounts. Cyber security expert Muhammad Asad Ul Rehman expressed these views. He explained that citizens receive a call from a number saying that they are talking from the Ministry of Health and that your registration for the corona vaccine has been done. You will receive a code. Please tell us that code.

It is not a vaccine registration code, but an OTP for your bank account, JazzCash account or EasyPaisa account. When citizens tell this code to the caller, these criminals log in to the citizens’ accounts and withdraw all the money in the account. Therefore, the general public is informed to be aware of such fake calls and not to share their personal information with anyone through calls and SMS. Otherwise, your social media accounts may be hacked or you may be deprived of money by hacking your bank account.

کورونا وبا کے دوران جرائم پیشہ افراد کی جانب سے شہریوں کو کورونا ویکسین کے متعلق جعلی کالز کی جارہی ہیں۔ان جعلی کالز کے ذریعے معصوم شہریوں سے ان کی ذاتی معلومات حاصل کی جاتی ہیں اور پھر شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکال لیے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے کیا۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو کسی بھی نمبر سے کال آتی ہے کہ ہم منسٹری آف ہیلتھ سے با ت کر رہے ہیں کورونا ویکسین کے متعلق آپ کا اندارج کیا گیا ہے آپ کے پاس ایک کوڈ آئے گا برائے مہربانی وہ کوڈ بتائیے۔در حقیقت وہ ویکسین اندراج کا کوڈ نہیں ہوتا بلکہ آ پ کے بینک اکاؤنٹ، جاز کیش اکاؤنٹ یا ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا او ٹی پی ہوتا ہے۔ جب شہری یہ کوڈ کال کرنے والے کو بتاتے ہیں تو وہ جرائم پیشہ افراد شہریوں کا اکاؤنٹ اپنے پاس لاگ ان کر لیتے ہیں اور اکاؤنٹ میں موجود ساری رقم نکال لیتے ہیں۔ لہذا عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسی جعلی کالز سے ہوشیار رہیں اور بذریعہ کال و ایس ایم ایس کسی سے بھی اپنی ذاتی معلومات شیئر نہ کریں بصورت دیگر آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہو سکتے ہیں یا پھر آپ کے بینک اکاؤنٹ ہیک کر کے رقم سے محروم کیا جا سکتا ہے۔Beware of Corona Related Fake Calls