cyber-scouts-training-news

Cyber Scouts Training

In the current era, the need and importance of cyber security is increasing. We urgently need to launch an awareness campaign across the country for digital security.During the training, cyber experts Muhammad Asad uL Rahman and Umar Aziz, while lecturing the scouts, said that the purpose of this voluntary training is to educate the young generation about cyber security and modern IT and to secure their future.They said that we have provided a platform where the young generation can get awareness about the use of modern technology.

In the three-day training, Chief Librarian Zahur Ahmed gave training on e-skills, Rescue and Safety Officer Shaukat Javed gave training on dealing with emergencies, Afzal Yusuf gave training on skills development and Ashraf Nadeem gave practical training on self-defense.

In the three-day training, special guests Director Colleges Professor Dr. Muhammad Ibrahim, General Secretary High Court Bar Association Muhammad Ayaz Kalyar Advocate, Senior Producer Sadaf Mehdi and Asif Rahim Channar said while expressing their views that awareness about digital security in a backward area like Bahawalpur is welcome.It is hoped that in the future these young scouts will prove to be an asset to the nation.At the end of the training, prayers were offered for the security of Pakistan and the scouts were sworn in to uphold the constitution.

cyber-scouts-training-news

موجودہ دور میں سائبر سکیورٹی کی ضرورت و اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ڈیجیٹل سکیورٹی کے لیے ہمیں ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے پاکستان سید عمار جعفری نے سائبر سکیورٹی پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ “سائبر سکاؤٹس ٹریننگ” کے دوران کیا۔ ٹریننگ کے دوران سائبرایکسپرٹس محمداسدالرحمٰن اور عمر عزیز نے سکاؤٹس کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اس رضاکارانہ ٹریننگ کا مقصد نوجوان نسل کوسائبر سیکیورٹی اور جدید آئی ٹی کے حوالے سے آگاہ کرنا اور ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسا پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے جس سے نوجوان نسل جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔تین روزہ ٹریننگ میں چیف لائبرین ظہور احمد نے ای سکلز، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر شوکت جاوید نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، افضال یوسف نے سکلز ڈولپمنٹ اور اشرف ندیم نے سیلف ڈیفنس کی عملی ٹریننگ دی۔سہ روزہ ٹریننگ میں مہمانان خصوصی ڈائریکٹر کالجزپروفیسر ڈاکٹر محمد ابراہیم، جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن محمد ایاز کلیار ایڈوکیٹ،سینئر پروڈیوسر صدف مہدی اور آصف رحیم چنڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور جیسے پسماندہ خطہ میں ڈیجیٹل سکیورٹی سے متعلق آگاہی خوش آئند ہے۔امید ہے کہ مستقبل میں یہ نوجوان سکاؤٹس ملک و قوم کا اثاثہ ثابت ہوں گے۔ٹریننگ میں سعدالرحمٰن، شہروز اشرف،سجاد علی، ڈاکٹر عبدالرحمٰن ناصر، محمد امجد اور مختلف مکاتب فکر سے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ٹریننگ کے اختتا م پر پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور سکاؤٹس سے آئین کی وفاداری کا حلف لیا گیا۔