cyber-security-awarness-to-students-of-punjab-college

Cyber Security Session to students of PGC

Cyber ​​Security of Pakistan organizes cyber security awareness lecture for college students. Cyber ​​Security of Pakistan‘s Cyber ​​Expert Muhammad Asad Ul Rehman, along with his team, provided cyber security awareness to the students of Punjab College Ahmed pur East. He explained the details of the increasing cybercrimes in the present era as well as the method of using the internet safely.

He said that with the advancement of information technology and computer science, human dependence on modern technology is also increasing. In this situation, it has become necessary to keep the security measures of computers, internet or any information technology system effective and strong or to be aware of the methods of protection from cyber attacks.

Cyber ​​Scout Natasha Malik said that with time, cyber security issues, social media, data privacy and third-party threats are emerging rapidly with the advancement of technology. We urgently need to secure our accounts and data. A large number of college staff and students participated.

cyber-security-awarness-to-students-of-punjab-college (1)

سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے کالج کے طلباء و طالبات کو سائبر سکیورٹی آگاہی لیکچر کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سائبرایکسپرٹ محمداسدالرحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پنجاب کالج احمد پورشرقیہ کے طلباء و طالبات کو سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر انہوں نے موجودہ دور میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ محفوظ انٹرنیٹ کے استعمال کا طریقہ بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمشین ٹیکنالوجی اور کمپیوٹرسائنس کے ارتقا کے ساتھ ساتھ انسان کا جدید ٹیکنالوجی پر انحصار بھی بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال میں کمپیوٹرز، انٹر نیٹ یا کسی بھی انفارمشین ٹیکنالوجی کے نظام کے حفاظتی اقدامات کو موثر اور مضبوط رکھنا یا سائبر حملے سے بچاؤ کے طریقہ کار سے واقف رہنا لازمی ہو گیا ہے۔اس موقع پر سائبر اسکاؤٹ نتاشہ ملک نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی ترقی سے سائبر سیکیورٹی مسائل، سوشل میڈیا، ڈیٹا پرائیویسی اور تھرڈ پارٹی جیسے خطرات تیزی سے ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔ہمیں اپنے اکاؤنٹس و ڈیٹا کو محفوظ بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر کالج کے سٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔