Cybersecurity workshop to Rescue 1122 Gujranwala

Cyber Security workshop to Rescue 1122 Gujranwala

A lecture was conducted by the Cyber Security of Pakistan for the computer wireless operators and other staff of the Rescue 1122 Control Room regarding cyber security. During the lecture, Cyber Security expert Muhammad Asad Ul Rehman provided information about cyber security to the Rescue 1122 staff. He also discussed the details of current cybercrimes and practical ways to use the internet securely. He emphasized the need for people to stay digitally secure in addition to physical safety in this modern age of technology. He highlighted the invaluable services of Rescue 1122 for public safety. The Cyber Security of Pakistan aims to raise awareness among people about cyber security through collaboration with national institutions so that they can protect themselves from increasing cyber-attacks in society. District Emergency Officer Gujranwala, Mr. Rafat Zia, appreciated the services of the Cyber Security of Pakistan and stated that working on digital security in areas like Gujranwala is a commendable step. He mentioned efforts to strengthen Rescue 1122 on technological lines. He further emphasized the importance of raising awareness about cyber security among the public, similar to first aid awareness, stressing its timely significance.

سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے کمپیوٹر وائرلیس آپریٹرز و دیگر سٹاف کیلئے سائبر سکیورٹی کے حوالے سے آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سائبر ایکسپرٹ محمداسدالرحمن نے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کے سٹاف کوآن لائن لیکچر میں سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر انہوں نے موجودہ دور میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ عملی طور پر محفوظ انٹرنیٹ کے استعمال کا طریقہ بھی بتایا۔ انہوں نے کہا ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں جسمانی تحفظ کے علاوہ عوام کو ڈیجیٹل طور پر بھی محفوظ رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ عوام کے تحفظ کے لیے ریسکیو 1122 کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سائبر سکیورٹی آف پاکستان کا مقصد قومی اداروں کے تعاون سے لوگوں کو سائبر سکیورٹی کے متعلق شعور دینا ہے تا کہ وہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے سائبر حملوں سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء نیسائبر سکیورٹی آف پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ جیسے علاقہ میں ڈیجیٹل سکیورٹی پر کام خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ٹیکنالوجی کے خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشا ں ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ فرسٹ ایڈ کے متعلق آگاہی کی طرح عوام میں سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Search