World Scout Day

World Scout Day

Cyber Scouts are trained to identify and combat cybercrimes. They understand the risks associated with virtual socializing and work to promote cyber safety in their surroundings. The goal of Cyber Scouts is to raise awareness about cybercrime in society voluntarily.

These views were expressed by Muhammad Asad Ul Rehman, a cyber expert at Cyber Security of Pakistan while talking to the media about Cyber Scouts on the occasion of World Scout Day. On the occasion, former District Council Chairman Sheikh Dilshad Ahmed Qureshi, Provincial Bahawalpur Union Chairperson Mrs. Asia Kamil, E-Agriculture South Punjab Coordinator Professor Dr. Midhat Kamil Hussain, General Secretary High Court Bar Association Malik Ayaz Kalyar Advocate, Mian Khalid Awaisi, Mian Zubair Mehmood Chanan, City President Pakistan Peoples Party Malik Bilal Dhudhi and other political and social leaders of Bahawalpur appreciated the initiative of Cyber Security of Pakistan and Cyber Scouts and said that by raising awareness about modern technology among people, the growing cyber crimes in society can be controlled.

They said that a Cyber Scout plays an important role in creating cyber awareness among fellow students, teachers and parents voluntarily. More than half of Pakistan’s population consists of young people who can play a vital role in the development of the country. The need of the hour is to give importance to volunteers in Pakistan so that this spirit can be promoted. If the youth of this country start giving their services voluntarily in different fields, then they can play their role in overcoming many problems of the country.

On the occasion, they expressed their best wishes for Bahawalpur Cyber Scouts Shahroz Ashraf, Humayun Ghazi, Hamza Nadeem, Zaid Aslam, Tayyab Bhatti, Azhar Malik, Abdul Wahab, Asadullah, Junaid Malik, Muhammad Anis, Nawaal Mehdi, Araf jabeen, Natasha Malik, Fasiha Munir, Saadia Murad, Urooj, Nimra, Hina, Ayesha Razaq, Alina and others.
World Scout Day
سائبرا سکاؤٹ کو سائبر جرائم کی نشاندہی کرنے کے لئے تربیت دی جاتی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے تعلیم دی جاتی ہے۔ وہ ورچوئل سوشلائزنگ سے وابستہ خطرات کو سمجھتا ہے اور وہ اپنے آس پاس کے ماحول میں سائبر سیفٹی کو فروغ دینے کے لئے کام کرتا ہے۔ سائبر اسکاؤٹس کا مقصد معاشرے میں رضا کارانہ طور پرسائبر کرائم کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی آف پاکستا ن کے سائبرایکسپرٹ محمداسدالرحمن نے ورلڈ سکاؤٹ ڈے کے موقع پر میڈیا کو سائبرا سکاؤٹس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق چیئر مین ضلع کونسل شیخ دلشاد احمد قریشی، صوبہ بہاولپور اتحاد کی چیئر پرسن مسز آسیہ کامل، ای ایگریکلچر ساؤتھ پنجاب کے کوآرڈینیٹرپروفیسر ڈاکٹر مدحت کامل حسین،جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملک ایاز کلیار ایڈوکیٹ، میاں خالد اویسی، میاں زبیر محمود چنڑ، سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ملک بلال ڈھڈی اور بہاولپور کے دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے سائبر سکیورٹی آف پاکستان اور سائبرا سکاؤٹس کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا لوگوں میں جدید ٹیکنالوجی کے متعلق شعور اجاگر کر کے معاشرے میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سائبر اسکاؤٹ رضاکارانہ طور پر ساتھی طلباء، اساتذہ اور والدین میں سائبر بیداری پیدا کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو کہ ملک کی ترقی میں بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں رضاکاروں کو اہمیت دی جائے تاکہ اس جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔ اگر اس ملک کے نوجوان رضاکارانہ طور پر مختلف شعبوں میں اپنی خدمات دینے لگیں تو ملک کے بہت سے مسائل پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے بہاولپور کے سائبر سکاؤٹس شہروز اشرف، ہمایوں غنی، حمزہ ندیم،زید اسلم،طیب بھٹی، اظہر ملک، عبدالوہاب، اسداللہ، جنیدملک، محمد انیس، نوال مہدی، اعراف جبیں، نتاشہ ملک، فصیحہ منیر،سعدیہ مراد، عروج، نمرہ، حنا، عائشہ رزاق، علینہ و دیگر سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

World Scout Day

Search